قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب کے حوالے سے خبر کو بے بنیادقرار دیدیا

ذوالفقار مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

فائل فوٹو


قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب کے حوالے سے نجی ٹی وی کی خبر کو بے بنیاد، جھوٹ اور حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک میلر گروپ کے خلاف بیالیس ایف آئی آرز درج ہیں۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق گروپ کے دو افراد کو گرفتار کرکے ریفرنس کی منظوری بھی دی گئی۔جھوٹی خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے گروپ کے 2 افراد کو گرفتارکیا۔

نیب کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ اس گروپ کے 2 افراد کے خلاف ریفرنس کی بھی منظوری دی گئی۔بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 42 ایف آئی آر درج ہیں۔درج مقدمات میں بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان اور عوام کو لوٹنے کے الزامات ہیں۔

نیب کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اور نیب کے جعلی افسران بن کر لوٹنے کے ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلیک میلر گروپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔نجی چینل پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہےاورنجی چینل نے دل آزاری پر چیئرمین نیب سے معذرت کی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے احتساب کاعمل روکنے کی مبینہ سازش ناکام ہوگئی ہے۔ چیئرمین نیب اگر مستعفی ہوجاتے تواحتساب کا عمل رک جاتا ہےکیونکہ نیب میں انکوائریزاورریفرنسز کی منظوری کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیب سیاستدانوں کو بدنام کررہاہے، شاہد خاقان

نیب قوانین کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے کے خالی ہونے پرڈپٹی چیئرمین کےپاس بھی یہ اختیارنہیں ہوتا،ڈپٹی چیئرمین بطورقائم مقائم چیئرمین فرائض صرف اسی صورت انجام دے سکتے ہیں جب چیئرمین نیب عہدے پر موجودہوں تاہم وہ چھٹی، بیماری، معطلی یا کسی اور وجہ کی بنیاد پر کام نہ کررہے ہوں۔


متعلقہ خبریں