آغا سراج درانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 مئی تک توسیع

ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلیے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، آغا سراج درانی

فائل فوٹو


کراچی: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: آغا سراج درانی کو گرفتاری کے بعد کراچی پہنچادیا گیا

تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب ریفرنس تیار ہوگیا اور چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے منظوری بھی دے دی، ریفرنس کی بائنڈنگ ہونی ہے اس کے لئے ٹائم دیا جائے۔

ملزم کے  وکیل کا کہنا تھا کہ سراج درانی کو گرفتار کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ کیس انکوئری سے انوسٹی گیشن میں کیسے گیا، نیب والے کمپیوٹر سے کاغذ نکال کر لوگوں کو بند کررہے ہیں۔

عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔

آغا سراج درانی کو رواں سال فروری میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں