’ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے تک جاسکتی ہے‘


اسلام آباد: ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے تک اور آئندہ جون تک 250 روپے تک جا سکتی ہے۔

پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ  اگر امپورٹڈ میٹریل اہم عہدوں پر لگایا جائے گا تو یہ لوگ ادارے فروخت کردیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈالر 155 پر آکر رک جائے گا۔

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے سابق انچارج کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے کی کوششیں شروع

پروگرام کے دوران اینکر ثمر عباس نے انکشاف کیا کہ حکومت  نے تحریک انصاف میڈیا سیل کے سابق انچارج احمد جواد کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرویوز سے پہلے ہی ایم ڈی پی ٹی وی کی سلیکشن تقریباً ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: روپیہ بمقابلہ ڈالر، تاریخ کے آئینے میں

ذرائع کے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے ایم ڈی پی ٹی وی کے لئے احمد جواد کا نام دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احمد جواد چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ نیازی کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔

’وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی‘

دوسری جانب مئیر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کے ساتھ کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے مسائل پر خط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی دھمال اورپاکستانی روپے کا زوال جاری

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہم ڈسے اتنے ہوئے ہیں کہ یقین نہیں آتا، ابھی تک اس پر منصوبہ بندی ہی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں بدھ کے روز اجلاس طلب کیا تاہم مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں