وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے اراکین کی ملاقات


لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ کابینہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

کابینہ اجلاس میں عمران خان کو آئندہ مالی سال 2019-2020 میں ترقیاتی منصوبوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جائے ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: 8ماہ میں 36منصوبوں کا آغاز کیاہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ زراعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پروجیکٹ شروع کیے جائیں صرف میٹروبس پر بارہ ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لیے مختص کیا جاسکتا تھا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے ہونا چاہیے جس کی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔

اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان گورنر ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں حکومت کرنا بہت آسان ہے، وزیراعظم عمران خان

بعدازاں لاہور میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرانا نظام کرپٹ ہوچکا ہے اور اس میں سزا اور جزا کا کوئی طریقہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں بہتری تب آئے گی جب سزا اور جزا کا نظام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا غریب سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال میں صرف امیر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں