بی آر ٹی میں ایک اور نقص کا انکشاف 

بی آر ٹی میں سفر کرنا ہے تو ویکسین لگوائیں

فوٹو: فائل


پشاور: پشاورکے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ایک اور نقص کا انکشاف کیا گیا ہے، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے بی آر ٹی کوریڈور میں ریسکیو گاڑیوں کے لیے داخلی اور خارجی پوائنٹس موجود نہ ہونے کی نشاندہی کردی ہے۔

اس بات کا انکشاف خیبر پختونخوا ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق کوریڈورمیں ایمبولینس، فائر فائٹر اور ریکوری گاڑیوں کے لیے پوائنٹس موجود نہیں، مراسلے میں ریسکیو کے لیے مقامات کی نشاندہی کرنے اورکوریڈورپر ہنگامی ایکسرسائزکی مشق کرکے پلان بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل بی آر ٹی منصوبے میں نکاس اب کے لیے نظام مختص نہ کرنے، انڈر پاس سے گیس پائپ لائن گزارنے اور دیگر نقائص بھی سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں بی آر ٹی کی تکمیل تک چھٹیاں بند،کام دن رات ہوگا

واضح رہےاس سے قبل بھی  بی آر ٹی منصوبے کے ایک انڈر پاس میں پائپ لائن کے معاملے پر انکشاف ہوا تھا کہ محکمہ سوئی گیس نے پشاور ڈیویلپمنٹ (پی ڈی اے) اتھارٹی  کو اس خامی کی نشاندہی  کردی تھی اور اس کے لیے  19لاکھ روپے بھی طلب کیے تھے۔

پشاورریپیڈ بس اسٹیشن کے انڈر پاس میں گیس پائپ لائن کے معاملے پر محکمہ سوئی گیس  کا پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ارسال کردہ مراسلہ ہم نیوزنے حاصل کرلیا تھا۔

19 مارچ کوبھیجے گئے مراسلے میں گیس پائپ لائن منتقلی کی استدعا کی گئی تھی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی طرف سے  انڈر پاس سے دو بھاری پائپ منتقلی کے لیے 19 لاکھ روپے کا فنڈ مانگا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مراسلے اور نشاندہی کے باوجود پی ڈی اے نے خاموشی اختیار کرلی جبکہ تنصیبات منتقلی کے نو لاکھ روپے پہلے سے پی ڈی اے کےذمے بقایا ہیں۔


متعلقہ خبریں