لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منگل کو پارٹی رہنما مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کل اپنے والد کو رخصت کریں گی اور نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوں گی۔
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ https://t.co/Web0mp0f7d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز آخری حد تک والد کے ساتھ ہوں گی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف ایک روز بعد جیل میں؟
نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم میں ہونے میں ایک روز باقی ہے۔ جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو کوٹ لکھپت جیل میں وہی بیرک دی جائے گی جس میں وہ پہلے قید رہے۔
جیل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کو جیل میں وہی سہولیات میسر ہوں گی جو پہلے ملتی رہی ہیں۔
#پیغام_قائدنوازشریف_کےنام @RealM_Zubair pic.twitter.com/JeQSrpyVA2
— Ahsan Zubair (@RealAhsanZubair) May 5, 2019
نواز شریف کے ایک بار پھر جیل جانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمااور پارٹی کارکن بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات جاری کررہے ہیں۔ سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے بھی اس حوالےسے ٹوئٹرپر اپنا وڈیو پیغام جاری کیاہے۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ جیل جانا نواز شریف کے لیے نئی بات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جاچکے ہیں۔ نواز شریف کو سزا اس لیے ملی ہے کہ انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ۔
جی، میں میاں صاحب کے ساتھ جاؤں گی اور کارکنوں سے بات بھی کروں گی۔ انشاءاللہ https://t.co/6J7quJX8Rt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
یاد رہے کہ تین مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے اور ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہائی سات مئی کو ختم ہورہی ہے۔