پنجاب میں گراں فروشی کا تدارک: حکومت نے ایپ متعارف کرادی


لاہور: رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گراں فروشی کے تدارک کے لیے حکومت پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ایپ متعارف کرادی ہے۔

ہم نیوز نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے قائم کردہ شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’قیمت پنجاب‘ نامی ویب پورٹل کو تمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ناصر سلمان کے مطابق شہری متعارف کرائی گئی ویب پورٹل پر رمضان بازاروں سے متعلق شکایات درج کرائیں گے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو موصول ہو جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق پورٹل پر ہر ضلع کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دی گئی ہیں۔

شہری اپنے موبائل پر ’قیمت پنجاب‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے سبزی، دالوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں منٹوں میں معلوم کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں