یہودی مخالفین کو شکست دینا ہوگی ، ڈونلڈ ٹرمپ

یہودی مخالفین کو شکست دینا ہوگی ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ: امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہودی مخالفین کو شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کیلی فورنیا کے علاقے سین ڈیاگو میں یہودی عبادت گاہ (معبد) پرہونے والی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر نے یہ بات وسکونسن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ یہودی دشمنی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور نفرت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامت کو قابل مذمت گردانتے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ اورامریکی قوم دکھ کی اس گھڑی میں یہودی کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں