ایپل2019 میں وائر لیس ہینڈ فری کے دو ماڈل متعارف کرائے گی

ایپل2019 میں وائر لیس ہینڈ فری کے دو ماڈل متعارف کرائے گی

فائل فوٹو


کیلیفورنیا: آئی فون بنانے والی امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی رواں برس تار کے بغیر ہینڈ فری کے دو نئے ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایپل نے ایرپوڈس کا پہلا ماڈل 2016 میں متعارف کرایا تھا اور تھوڑی سی تبدیلیوں کے بعد دوسرا ماڈل مارچ 2019 میں متعارف کرایا ہے۔

صارفین کے مطابق وائرلیس ہینڈ فری کا دوسرا ماڈل پہلے سے زیادہ مختلف نہیں تاہم اب رپورٹس آرہی ہیں 2019 کے آخر میں کمپنی تیسرا ماڈل بھی متعارف کرائے گی۔

اطلاعات کے مطابق تیسرے ماڈل کے بیرونی ڈھانچے میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، پہلے کی نسبت کم قیمت ہوگا اور اس میں نئے فیچر بھی شامل کیے جائیں گے۔ آئی ٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ کمپنی وائرلیس ہینڈ فری کا تیسرا ماڈل سال کے آخری چار ماہ میں متعارف کرا سکتی ہے تاہم ماڈل مارکیٹ میں آنے سے پہلے اس کی قیمت اور خصوصیات کے بارے میں حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ ایپل نے مارچ 2019 میں وائرلیس ہینڈ فری کا دوسرا ماڈل متعارف کرایا تھا جس میں کیبل کے بغیر چارج کرنے کی خاصیت ہے۔ دوسرے ماڈل کی قیمت 18900 روپے مقرر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں