لاہور:ورلڈ کپ 2019 جیسے میگا ایونٹ میں شرکت سے پہلے قومی ٹیم نے خوب جم کر پریکٹس کی ۔ جیت کے لیے کھلاڑیوں کے جذبے جوان ہیں ۔برطانیہ جانےسے قبل لاہورمیں ٹیم پاکستان کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹریننگ کےسخت مراحل سے گزاررہی ہے۔
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنےوالےکھلاڑی اب تیز پچوں پرشاندار پرفارنس کےلیے جان توڑ محنت کررہے ہیں ۔قذافی اسٹڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت صبح شام جاری ہے ۔
عابد علی نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
بھارت کےخلاف جنگ نہیں میچ ہے، محمد حفیظ
سابق کپتان محمد حفیظ اورفاسٹ باولر حسن علی نےبھارت کوہرانےکا آسان نسخہ بھی بتادیا۔حسن علی نے کہا ہم کوئی جنگ نہیں بلکہ بھارت کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔ اسی طرح محمد حفیظ نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کےخلاف جنگ نہیں میچ ہے جسے جیتیں گے۔
بابر اعظم نےحریف ٹیموں کےلیےٹیم پاکستان کاکمبینیشن بڑا خطرہ قراردیا۔ بابر اعظم نے کہا ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا بہترین کمبینیشن ہے۔قومی کھلاڑی انگلینڈ کےمیدانوں میں فتح کےجھنڈے گاڑنے کےلیے بےتاب ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے:دورہ انگلینڈ: شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے باعث ٹیم سے باہر
قومی کرکٹ ٹیم کے پلئیرز شاداب خان کےلیے فکرمند بھی ہیں۔ کہتے ہیں کہ قوم دعا کرے وہ جلد صحت یاب ہوکران فتوحات کا حصہ بنیں۔