بی آر ٹی پشاور: ٹھیکہ دینے والے سابق ڈی جی پی ڈی اے کیخلاف تحقیقات


پشاور: بی ارٹی پشاور کا ٹھیکہ دینے والے سابق ڈایریکٹر جنرل پی ڈی اے کے خلاف بھی فائل کھل گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سلیم وٹو کے خلاف تحقیقات  شروع کردیں، ان پر ٹھیکوں میں کرپشن اور بے قاعدگیوں الزام ہے۔

سلیم وٹو کے دور میں بی آر ٹی سمیت تمام پراجیکٹس اور ٹھیکوں کے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں جبکہ ایف ائی اے نے تفصیلات فراہم کرنے کے لئے پی ڈی اے حکام کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

دوسری جانب بی آر ٹی انجنیئرز کی نااہلی کے سبب صدر بازار سے گزرنے والا پل بس کے لیے تنگ پڑ گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں بی آر ٹی کی تکمیل تک چھٹیاں بند،کام دن رات ہوگا

پشاور بی آر ٹی کے تعمیر شدہ روٹ اور اسٹیشنز میں ڈیزائن کی تبدیلیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

ناقص ڈیزائن کے باعث صدر بازار سے گزرنے والا پل 18 میٹر بس کے لئے تنگ پڑ گیا تو دوبارہ توڑ پھوڑ شروع کردی گئی۔

پشاور میں تحریک انصاف کے اس بڑے منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہوپانے اور لاگت میں اضافے پر حکومت کو سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر ناقدین کی سخت ناقدین کا سامنا ہے۔

2017 میں چھ ماہ میں مکمل ہونے کے وعدے کے ساتھ شروع ہونے والا یہ منصوبے 2019 میں بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے، پانچ بار افتتاح کی تاریخ کو بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے 11 اپریل کو پیپلزپارٹی نے منصوبے میں تاخیر اورمبینہ کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ منصوبے میں کئی ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی تھی۔

اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت کی انسپکشن ٹیم نے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی تصدیق کی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بی آر ٹی کی منصوبہ بندی ناقص تھی جبکہ پراجیکٹ کے ڈیزائن میں بھی غلفت برتی گئی۔


متعلقہ خبریں