لاہور: کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت دواؤں کی پرانی قیمتوں کو بحال کرے۔ مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 343 بلین کا ٹیکہ ان کمپنیوں نے لگایا۔ عمران خان کے حکم کے باوجود72گھنٹوں کی بجائے 100گھنٹوں سے اوپر ہو گیا مگر ادویات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرگ انسپکٹرز کو کوئی اختیارات دئیے گئے اور صوبائی وزیر صحت اس پر خاموش تماشائی ہیں حالانکہ صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو اختیارات حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کا رخ میڈیکل اسٹورز کی طرف کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو دھوکا دیا جا سکے اور مافیہ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ میڈیکل اسٹورز میں کریک ڈاؤن کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی
کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز سے ادویات اٹھانے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ دواؤں کی قیمتیں بڑھائی جانے کے بعد اس کو بلیک میں 500 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مافیا نے 343 بلین جو کمایا ہے وہ عوام کو واپس کیا جائے۔ ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹورز سے جو ادویات لوٹی ہیں ان کو واپس کیا جائے۔
تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں، عامر کیانی
دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات کے اندر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیے جائے کا قانون لاگو کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اسموک فری اسلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے ایک ہزار ساٹھ لوگوں کی اموات ہوتی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو کروڑ نوجوان نسل میں تیزی سے یہ منتقل ہورہا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے کھبی غور نہیں کیا۔ اسلام آباد میں بڑی عمارات کے اندر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیے جائے کا قانون لاگو کیا جائے گا۔
عامر کیانی نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہے اس کو پورا کرنا ہو گا۔ اب اس قانون کو یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کریں گے۔ تمام سرکاری عمارات میں سگریٹ کو ممنوع قرار دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی پارکس ہیں وہاں تربیت یافتہ عملہ جلد ہو گا۔ لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔چھٹی کے روز بھی ہم چھاپے مار رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔