پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر مل کی بقا کے لیے کام کیا جب کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

اسلام آباد میں منعقدہ چوتھی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جب کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات ہے جب کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے بتایا کہ ہمدردی کیا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں صدر عارف علوی پروٹوکول دیے جانے پر ایک بار پھر برہم

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب کہ دنیا ہماری فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، عارف علوی

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے اور اب افغان مہاجرین کی تیسری چوتھی نسل بھی پاکستان میں موجود ہے۔ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو پناہ دے کر دنیا کو بتایا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔

کانفرنس کے آغاز میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مذہبی اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی کانفرنس میں شریک تھے۔


متعلقہ خبریں