ہم نیوز کی خبر پر وزیراعظم کا ایکشن


اسلام آباد: ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کی خبر پر وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی سلیکشن کمیٹی سے ندیم بابر کی نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ایم ڈی پی ٹی وی سلیکشن کمیٹی سے ندیم بابر کو ہٹانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

ندیم بابر کو میڈیا کا کوئی تجربہ نا ہونے کے باوجود سلیکشن کمیٹی ایم ڈی پی ٹی وی بورڈ کا ممبر نامزد کیا گیا۔ وہ اورینٹ پاور کمپنی کے سی ای او بھی رہے ہیں اورینٹ پاور کمپنی سوئی نادرن گیس کی 80 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے۔

ڈیفالٹر کمپنی کے سابق سی ای او ہونے کے باوجود انہیں انرجی ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا گیا۔

واضح رہے ہم نیوز کے پروگرام میں اس حوالے سے سوال اٹھایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں