نیب کو ملک ریاض کیخلاف دوسرا ریفرنس موصول


اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کے مالک کے خلاف دوسرا ریفرنس موصول ہوگیا ہے۔

پراپرٹی ئائیکون ملک ریاض کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹرز کو بحریہ ٹاؤن کے مالک کے خلاف دوسرا ریفرنس موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمینوں پرغیر قانونی قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض پر قانون کی پکڑ مزید سخت ہوگئی ہے۔ نیب کو موصول ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملک ریاض نے شاملات دیہہ کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض، زین ملک کو طلب کر لیا

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  زمین کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طور پر کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف بحریہ گالف سٹی ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا ہے تاہم ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

ریفرنس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف پہلا ریفرنس تخت پڑی کیس میں تیار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں