پی آئی اے پرواز میں معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ اسکیم متعارف کر وادی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے جانے والی پرواز پی کے 757 میں معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز میں دل کے دورے سے جاں بحق تہتر سالہ برطانوی نژاد پاکستانی رحیم تھا۔

پی آئی اے کا عملہ طبی امداد دینے میں تربیت یافتہ نہ ہونے کے سبب ابتدائی طبی امداد نہ دی جاسکی۔ معمر شخص جہاز کے ٹوائلٹ کے قریب دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہوا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے اضافی سامان کے چارجز میں اضافہ کردیا

بعدازاں برطانوی پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف پی آئی اے کے جہاز میں داخل ہوا۔ پولیس نے جاں بحق شخص کے گرد مسافروں اور جہاز کے عملہ کو روک لیا اور تحقیقات کیں۔

جاں بحق شخص کے لواحقین کو اطلاع کے بعد پوسٹ مارٹم کی کارروائی عمل میں آئے گی۔

معمر شخص کی موت کی وجوہات سامنے آنے تک جہاز کو لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر  سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ پی آئی اے کا عملہ پولیس کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان تاجور کا کہنا تھا کہ ازبکستان کی حدود میں رحیم کی طبعیت خراب ہوئی، جہاز کے عملے نے اعلانات کئے کوئی ڈاکٹر ہوتو مریض کو ابتدائی طبی امداد دے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے جہاز میں مریض کی حالت خراب ہونے پر کوئی ڈاکٹر یا ماہر طب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے کے لئے پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اداروں کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں