اسلام آباد: پولن کی مقدار میں خاطرخواہ کمی

فائل فوٹو


اسلام آباد: موسم بہار کے آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں پولن کی سب سے زیادہ مقدار اسلام آباد کے سیکٹر ایچ8 میں ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای8 میں 1670، ایف10 میں 1288، جی6 میں 2277 اور ایچ8 میں 3780 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

حکام نے ہدایت جاری کی ہیں کہ متاثرہ علاقوں کے عوام روزانہ نیا ماسک استعمال کریں اور الرجی سے متاثرہ افراد بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسلام آباد میں 15 اپریل تک پولن کی مقدار میں اضافے کا امکان ہے تاہم 15 اپریل کے بعد پولن میں کمی واقع ہوگی۔


متعلقہ خبریں