کراچی: پشاور ایئرپورٹ سے قائم علی شاہ کا ہینڈ کیری بیگ غائب ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد ہی مل بھی گیا اور ملتا بھی کیسے نہیں کیونکہ بیگ غائب ہونے پر پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں تھیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز کو خراب موسم کے باعث پشاور اتار دیا گیا۔ اس طیارے میں سابق وزیر اعلی سندھ بھی اسی پرواز میں سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق پشاور ایئرپورٹ سے قائم علی شاہ کا ہینڈ کیری بیگ غائب ہوگیا۔ جس کے بعد سول ایوی ایشن کے عملے نے سی ٹی وی فوٹیج سے بیگ کا سراغ لگا لیا۔ بیگ اسی پرواز کا مسافر غلطی سے ساتھ لے گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافر نے قائم علی شاہ کو بیگ واپس کردیا اور معذرت بھی کی۔