یوٹیوب چینل: کونسا بٹن کتنے سبسکرائبرز پر ملتا ہے؟


اسلام آباد: یوٹیوب کی جانب سے اس کا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دئیے جاتے ہیں۔

گولڈ پلے بٹن: یہ دس لاکھ سبسکرائبرز کے حامل چینلز کو دیا جاتا ہے۔ سونے کی پانی کی تہہ چڑھا دھاتی بٹن ہوتا ہے جس پر چینل کا نام بھی لکھا ہوتا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت کارکردگی کو سراہنے کے لیے یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو کا دستخط کیا ہوا خط بھی دیا جاتا ہے۔

ڈائمنڈپلے بٹن: اس بٹن کا مستحق وہ چینل بنتا ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوجائے۔ یوٹیوب کی جانب سے اب تک صرف یہ 374 چینلز کو اعزاز دیا گیا ہے۔

کسٹم پلے بٹن: یوٹیوب کی جانب سے کسٹم پلے بٹن اس چینل کو ملتا ہے جو پانچ کروڑ سبسکرائبرز کا ہدف حاصل کرلے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک یہ اعزاز صرف تین چینل ہی حاصل کرسکے ہیں۔

سلور پلے بٹن: کاربن اور زنک سے بنا یہ بٹن چینل کے اس مالک کو دیا جاتا ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ کی حد عبور کرجائے۔

یوٹیوب کی جانب سے گریفائٹ (ایک ہزار سے کم)، اوپل (ایک ہزارپورے کرنے پر) اور برونز(دس ہزار) سبسکرائبرز پر وہ اعزازت ہیں جو چینل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پاکستان میں کچن ود آمنہ کی مالک آمنہ، مولانا طارق جمیل، پی فار پکاؤ کے مالک نادرعلی اور کینیڈین نژاد شام ادریس گولڈ پلے بٹن کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں