زلمے خلیل زاد 4 اپریل کو پاکستان آئیں گے

افغان امن معاہدہ طے پاگیا: صدر ٹرمپ کی توثیق کا انتظار

فائل فوٹو


اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد دو روزہ دورے پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے اور رہنمائی حاصل کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاہم وزیراعظم سے ملاقات فی الحال شیڈول نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حالیہ بیان پر تنقید سے متعلق معاملات زیربحث آسکتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد ایک روز قبل ہی افغانستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی چیف آف اسٹاف عبد السلام رحیمی اور عمر داودزئی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات میں جلد پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد افغانستان کے دورے کے بعد دس اپریل تک برطانیہ، بیلجیم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی درخواست کے بعد افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں ہورہی ہیں، اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد چوتھی بار افغانستان پہنچے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر کئی ممالک کے دورے کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں