فیصل آباد: 70 فیصد گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد سے ہونے کا انکشاف


فیصل آباد میں نئی گاڑیوں کی جعلی پتے پر رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر میں 70 فیصد بڑی گاڑیاں اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

فیصل آباد میں ماہانہ تقریباً 1500 گاڑیاں خریدی جاتی ہیں جن میں سے صرف 200 گاڑیاں مقامی ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

باقی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد کے جعلی پتے پر کرائی جارہی ہے۔ گاڑیوں کی مالیت بڑھانے کی لالچ میں مالکان پیسے بھی زیادہ بھرتے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسائز الطاف حسین چیمہ کے مطابق اس فراڈ میں اسلام آباد ایکسائز آفس کا عملہ ملوث ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نمبر والی گاڑی کو ملک بھر میں کہیں نہیں روکا جاتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نمبر پلیٹ والی گاڑی پر سال بھی نہیں لکھا جاتا جس سے گاڑی آسانی سے فروخت ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں