100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 965 پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 965 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری رہا- کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 50 سے پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 635 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 965 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 452 پر بند ہوا۔

آج دن بھر سے سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

245 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 65 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،،، مارکیٹ کا حجم 22 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کی ابتدا میں ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 454 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 6,797,120 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 495,050,349 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک کی مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 200 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 329 پوائنٹس پر ہوا جب کہ گزشتہ روز کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔


متعلقہ خبریں