زرداری اور بلاول کو تین مقدمات میں جواب جمع کرانےکیلئے10 دن کی مہلت

Asif-zardari-and-bilawal

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں اہم ملاقات


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تین مقدمات میں جواب جمع کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت دی ہے۔

نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی سے متعلق جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی پی پی رہنماؤں سے دو گھنٹے تک 2 مقدمات سے متعلق سوالات پوچھے۔

اعلامیے کے مطابق تین مقدمات سے متعلق تحریری سوالنامہ بھی فراہم کیا گیا ہے اور جوابات جمع کرانے کیلئے دس دن کی مہلت دی گئی ہے۔

نیب نے کہا ہے کہ جوابات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائیگا، جوابات کی روشنی میں دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا جائیگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق مقدمات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرداری اور بلاول نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  نے آج صبح نیب کو  بیان رکارڈ کرایا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب آفس میں لگ بھگ دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے پارک لین کمپنی سمیت 2کیسز کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں۔ سابق صدر نے جواب دیا کہ جس کمپنی سے متعلق سوالات ہیں وہ 28سال قبل بنائی گئی تھی۔

بلاول بھٹو سے بھی پارک لین کمپنی سے متعلق سوالات پوچھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کمپنی قائم ہوئی وہ بہت چھوٹے تھے۔ میں سوالات کے جوابات تحریری طور پر دونگا۔


متعلقہ خبریں