لاہور:97 اسکولز میں جدید کمپیوٹر لیبز بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے لاہور کے 97 اسکولز میں جدید کمپیوٹر لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منتخب کردہ ہر اسکول میں 6 ایل ای ڈیز، کی بورڈز، یو پی اسی اور اپریٹنگ سسٹم دیے جائیں گے اور تمام لیبز کو 6 ماہ میں فکنشنل کیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق جدید کمپیوٹر لیبز بنانے کے لیے مائیکروسافٹ کمپنی تعاون کرے گی۔

جن اسکولز کو جدید لیبز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں گورنمںٹ بوائز اسکول ٹاون شپ، محمد پورہ، کینٹ، ار اے بازار، جلو سٹیشن، کاہنہ، کماہاں، گورنر ہاوس، وحدت روڈ، گھوڑے شاہ، دھرمپورہ اور مانگا منڈی سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو ڈیجیٹل کر دیا گیا

پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو ڈیجیٹل بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چند روز قبل ہی احکامات جاری ہوئے تھے کہ تمام ایڈیشنل ایجوکیشن افسران(اے ای اوز)  روزانہ کی بنیاد پراسکول کو وزٹ کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔

نئے احکامات کے مطابق  اے ای او ہر روز ایک اسکول وزٹ کرے گا اور صبح 8:30 سے 2:30 تک سکول میں موجود رہے گا اور اپنے دورے کی تفصیلات ہر ماہ متعلقہ ڈی ای او کو جمع کرائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ہر اے ای او 8:30 پر سکول اسملبی میں حاضر ہوگا اور ٹیچرزاور سٹوڈنٹ کی تصاویر ڈی ای او کو بھیجے گا۔

تمام اے ای او اور ڈی ای او اپنے سکولز میں ڈیوٹی دیں گے اور 4 بجے کے بعد اپنے آفس میں بیٹھ کر تمام ڈاک مکمل کریں گئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مراسلے میں واضح ہدایت دی ہے کہ چھٹی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا، تمام متعلقہ ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ عمل نہ کرنے صورت میں سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گئی۔


متعلقہ خبریں