پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ: رجسٹریشن کی تاریخ میں 20 دن کی توسیع

کورونا وائرس، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری کتب آن لائن کر دیں

لاہور: پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرزاورتعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کے لیے مسودہ جمع کرانے کی دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اشاعتی اداروں سمیت تعلیمی اداروں کو مسودہ جمع کرانے کے لیے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اب اس میں 20 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

پنجاب سمیت ملک بھر کے اشاعتی اداروں کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ ہونے کے لیے مسودہ جمع کرانا لازمی اور بنیادی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مسودہ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کتب کی منظوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کتب کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں چھٹی سے میٹرک تک کی اور تیسرے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ کی کتب رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

ہم نیوز نے ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صرف سوشل کتابوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

عبدالقیوم کے مطابق سائنسی کتب کی رجسٹریشن نہیں ہوگی ۔

ایک سوال پر ایم ڈی عبدالقیوم نے کہا کہ سوشل کتب کو رجسٹرد کرنے کا مقصد مذہبی، ملکی، اور قومی مواد پر چیک رکھنا اور نصاب میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں