کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 928 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 988 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 17 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم ابتدا میں ہی کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری رہا۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ موجود تھا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 968 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18,878,070 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 403,691,074 بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 38926 پر بند
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 38926 پر بند ہوا تھا جب کہ کاروبار کے دوران 9 کروڑسے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا،جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔