نیب کا اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس انکوائری ضم کرنے کا فیصلہ

اورنج لائن میٹرو ٹرین

لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس انکوائری ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز ذرائع کے مطابق نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس انکوائری ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کو درخواست دینے والے شخص کا ان انکوائریز سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ اس پرچیئرمین نیب نے دونوں انکوائریوں کوضم کرکے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نیب لاہور، پنڈی اور ملتان میٹرو میں کرپشن کی شکایات پر انکوائری کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق فنانس سیکرٹری عرفان الہیٰ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور سابق ڈی جی راولپنڈی طارق پاشا نے اختیارات سے تجاوز کیا، نیب نے اس حوالے پی اینڈ ڈی سے میٹرو کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عرفان الہیٰ کے خلاف فنڈز کے اجرا سے متعلق بھی تحقیات کی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ احد چیمہ کے خلاف راولپنڈی میٹرو کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں