بھارتی ریاست اتر پردیش میں ووٹنگ کا شیڈول

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ووٹنگ

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ریاست اتر پردیش میں 11 اپریل کو شروع ہونے والا ووٹنگ کا مرحلہ 19 مئی تک جاری رہے گا۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے پورے ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا ہے۔ بھارت کے 17 ویں لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان 7 مراحل میں ووٹنگ ہو گی جب کہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے اضلاع میں بھی مرحلہ وار ووٹنگ کا عمل ہو گا۔

اتر پردیش کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، میرٹھ، باغپت، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں ووٹنگ ہو گی جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اپریل کو ہو گا جس میں نگینہ، امروہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، متھرا، آگرہ، فتح پور سیکری میں انتخابات ہوں گے۔

اسی طرح اتر پردیش میں انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں مراد آباد، رامپور، سنبھل، فرید آباد، مینی پوری، ایٹہ، بدایوں، آنوالا، بریلی اور پیلی بھیت میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہو گی جب کہ چوتھا مرحلہ 29 اپریل کو ہو گا جس میں شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، بردونی، مشرکھ، اناؤ، فرخ آباد، اٹاوہ، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور ہمیرپور میں ووٹنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں عام انتخابات کی تاریخ کااعلان

پانچویں مرحلے میں اتر پردیش کے اضلاع دھنوار، سیتا پور، موہن لال گنج، لکھنو، رائے بریلی، امیٹھی، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، بہرانج اور گونڈا میں ووٹنگ ہو گی جب کہ 12 مئی کو چھٹے مرحلہ میں سلطانپور، پرتاپ گڑھ، پھولپور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، سراوستی نگر، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدولی میں ووٹنگ کی جائے گی۔

اتر پردیش میں ووٹنگ کا ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہو گا جس میں مہراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانس گاؤں، سلیم پور، بلیا، غازی پور، وارانسی، مرزا پر اور رابرٹس گنج میں ووٹنگ ہو گی۔

بھارت میں گزشتہ انتخابات 9 مراحل میں مکمل ہوئے تھے تاہم اس بار 7 مراحل میں انتخابات مکمل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں