‘ہاؤسنگ اسکیم کا مقصد بے گھرافراد کو گھر فراہم کرنا ہے’


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو گھر فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم کا مقصد گھروں سے محروم افراد کو گھر فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ہمارا مقصد غربت کا خاتمہ ہے جس کے لیے چین سب سے بڑی مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے قرضے دینے کا اعلان کیا وہ قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے فاٹا کے لیے خصوصی پیکیج دیا جو ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نچلے طبقے کے لیے آسان شرائط  پر قرضوں کا اعلان کیا اور کم لاگت گھروں کے لیے فنانس پالیسی کا اجرا بھی کیا۔


متعلقہ خبریں