لاہور میں ایک دن میں 4 افراد قتل

لاہور میں قانون کا رکھوالا ہے قاتل نکلا

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: لاہور میں ایک ہی دن کے دوران 4 افراد قتل ہو گئے ۔ قتل کی ایک واردات میں  قانون کا رکھوالا ہی قاتل نکلا۔

شیخو پورہ تھانے میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر احتشام نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی  منگیتر کے مبینہ عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

چار روز قبل اغوا ہونے والے وین برگ کے قاتلوں کا سراغ مل  گیا، شیخوپورہ تھانے کی حدود میں ہونے والے قتل کے الزام میں پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کو منگیتر سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول وین برگ کی لاش شیخو پورہ کے علاقے فیکٹری ایریا سے ملی تھی۔ جسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس نے شبہ ہونے پر ٹرینی سب انسپکٹر احتشام اور اس کی منگیتر کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر احتشام کو اپنی منگیتر عائشہ بی بی اور مقتول وین برگ کے ساتھ مراسم کا شبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

پولیس کے مطابق احتشام کے شک پر عائشہ نے احتشام کو اعتماد میں لیا کیونکہ وہ بھی وین برگ سے پیچھا چھڑانا چاہتی تھی۔ سب انسپکٹر نے منگیتر کے ساتھ مل کر مقتول کو 4 دن پہلے اغواء کیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کر لیا گیاہے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قتل ہونے والے 28 سالہ سہیل کے بہنوئی اللہ دتہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

سہیل نامی نوجوان کے قتل کا واقعہ ہاسٹل نمبر 9 میں پیش آیا۔ جہاں مقتول درزی کا کام کرتا تھا۔

لاہور میں ایک اور قتل کے واقعہ میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے داماد کو قتل کر دیا۔ جس کا مقدمہ اسلام  پورہ تھانے میں مقتول زبیر قریشی کے بھائی عمیر قریشی کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے۔

عمیر قریشی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا بھائی، بھابھی اقصیٰ اور والدہ شمیم اختر اسلام آباد سے واپس پہنچے تھے۔ والدہ اور بھابی تو رکشہ سے اتر کر گھر کے اندر آ گئے جب کہ بھائی رکشہ کا کرایہ ادا کر رہا تھا کہ بھابھی کا والد ارشد محمود اور بھابھی کا نانا نوید پستول اٹھائے بھائی کی جانب لپکے۔

ایک اور واقعے میں آج کاہنہ کے علاقہ شہزادہ پنڈ میں 30 سالہ نوجوان تصور علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تصور کو باقر نامی شخص نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ تصور نے باقر کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی جسے باقر نے قبول نہیں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں