آرمی چیف سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

اس سے قبل آرمی چیف سے جرمنی کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن کی بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کرے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ پاک بھارت جاری کشیدگی پر بھی خاص طور پر بات کی گئی جبکہ جرمن چیف آف ڈیفنس نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں امن افواج میں خدمات کو بھی جرمن چیف آف ڈیفنس نے سراہا۔


متعلقہ خبریں