بھارت کے ساتھ تناؤ:افغان امن عمل پر اثرات ہوسکتے ہیں،ملیحہ لودھی

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کے  لیے کی جانے والی کوششوں پر غیر دانستہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحۃ لودھی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحدوں پہ مبذول کرادیتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع تر مفاد میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن کا حصول بھی ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیےمذاکرات کو ایک موقع دینا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ جنگیں ہمیشہ غلط اندازوں سے شروع ہوتی ہیں اور جب شروع ہوتی ہیں تو قابو میں نہیں رہتی ہیں۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

ڈاکٹڑ اسد مجید خان نے خبردار کیا کہ بھارتی رویے سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

پاکستان کے امریکہ میں سفیرڈاکٹر اسد مجید خان نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرانے کے لیے بھارت پہ دباؤ ڈالے۔


متعلقہ خبریں