ایل و سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا موثر جواب

فوٹو: فائل


بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایل و سی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے نیزہ پیر پانڈو خنجر منور بٹل اور بغصر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم، فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، بھارتی جنگی طیاروں نے دو مرتبہ پاکستانی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے باوجود بھارتی حکومت کا جنگی جنون تھم نہیں رہا، اور مودی سرکار کئی مرتبہ اپنی الیکشن مہم میں پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکیاں دے چکی ہے۔


متعلقہ خبریں