’بھارت کی فوج فارغ ہے‘امریکی اخبارکی شہ سُرخی



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آج بھارتی فوج سے متعلق ایک خبر شائع کی ہے جس کی شہ سرخی ہے’بھارت کی فوج فارغ ہے‘۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ’’اپنی سے آدھی اور چوتھائی بجٹ والی پاکستانی فوج سے دہائیوں بعد پہلے مقابلے میں بھارتی فوج شکست فاش سے دوچار ہوئی۔‘‘ پاکستانی فوج کے ہاتھوں اس ذلت نے بھارتی فوج کا عالمی تاثر بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایسی فوج کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے جس کو امریکہ کی مکمل مدد حاصل ہے، یہ مختصر معرکہ بھارتی فوج کیلئے ایک امتحان تھا لیکن شکست نے مبصرین کو حیران کردیا ہے۔

اخبار نے بھارتی حکومت کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن تک اسلحہ  وبارود فراہم کر سکتا ہے۔ بھارتی فوج کے 68 فیصد آلات اتنے پرانے ہیں کہ انہیں ونٹیج یعنی قدیم قرار دیا جاچکا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بھارتی افواج کے پاس جدید اسلحہ نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق دفاعی سودوں میں کرپشن بھارتی فوج کو جدید بنانے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جنگجوطیارہ مار گرایا

چند سال کے دوران بھارت کے لیے امریکی اسلحے کی فروخت صفر سے پندرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے لیکن بھارتی افواج کی ناقص تربیت اور دفاعی کمزوریوں کی وجہ سے امریکی حکام تشویش کا شکار ہیں۔

2018 میں بھارت نے اپنی فوج کیلئے 45 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا اور فروری 2019 میں بھی 45ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی سرخی

نیویارک ٹائمز نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت فوج کیلئے کتنا بجٹ  مختص کرتا ہے یہ اہم نہیں، اہم بات یہ ہے کہ بجٹ خرچ کیسے کرتا ہے؟ فوج کیلئے مختص بجٹ کا بڑا حصہ 12 لاکھ فوجیوں کی تنخواہ اور پینشن کی مد میں چلا جاتا ہے اور نئے آلات خریدنے کیلئے صرف 14 ارب ڈالر ہی بچتے ہیں۔

بھارتی بری، بحری اور فضائی، افواج میں نہ صرف تعاون کی شدید کمی ہے بلکہ وہ  آپس میں الجھتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 27 فروری 2019 کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فضائیہ کے 2 جنگجو طیارے مارگرائے تھے۔  مگ21  طیارہ آزاد کشمیر کے علاقے میں مار گرایا تھا۔ بھارتی طیارے کا پائلٹ زندہ گرفتار ہوا تھا جسے پاکستان نے واپس بھیج دیا ہے۔

بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان نے ایف 16 طیارے استعمال کیے تھے لیکن پاکستان نے اس الزام کو رد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا عملہ بھارتی الزام کی تحقیق کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں