پاک فضائیہ کے ہاتھوں دو طیارے گنوانے والے مودی کو رافیل یاد آگئے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: پاک فضائیہ کے ہاتھوں دو جنگی طیارے گنوانے والے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو رافیل طیارے یاد آگئے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج بھارت نے رافیل طیاروں کی کمی محسوس کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں، کچھ پارٹیاں اس معاملے پرسیاست کرتی ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں بھارت کو بڑے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کمزور کرنا بند کردیجئے۔

مودی کے ناپاک عزائم کے برعکس بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم جنگ نہیں چاہتے، آپ کو نہیں پتہ کہ جنگ میں کیا نقصان ہوتا ہے۔ اور کسی نیناد کو اب سرحد کی دونوں جانب سے رخصت نہیں ہونا چاہیے۔‘

ویجیتا تنہا نہیں ہیں جو بھارتی وزیراعظم کے جنگی جنون کی مخالفت کررہی ہیں۔ کچھ روز قبل نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 300 سیٹوں کے لئے کتنے جوانوں، کتنے فوجیوں کو مرواؤ گے؟

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کیلئے تمہیں کتنی لعشیں چاہئیں؟ کتنے جوانوں کے گھر برباد کرو گے؟ کتنے بچوں کو یتیم کرو گے؟ کتنی عورتوں کو بیوہ کرو گے اپنی 300 سیٹوں کیلئے۔

مودی کے ارادوں کی پول خود ان کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سابق رکن کھول دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادی ڈانڈیا نے یہ الزام لگایا کہ ‎‏پلوامہ حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کیلیےکروایا اور اپنے دعوے کی سچائی کے لیے بی جےپی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے لے آئے۔

آڈیو ٹیپ میں بی جے پی کے تین اہم رہنماؤں کی مبینہ گفتگو موجود ہے جس میں بی جے پی کے رہنما امیت شاہ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ خود کو تباہی میں نہ جھونکیں۔ دونوں ملک غربت، صحت جیسے مسائل پر توجہ دیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان سے ہر حال میں مذاکرات ہی کرنے ہوں گے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عمران خان حقیقت پسند اور سمجھدار شخص ہیں۔


متعلقہ خبریں