اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ان کے ملک میں بھی پاکستانی حکومت کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔
بھارتی ٹوئٹر صارفین پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور اپنے وزیراعظم مودی کے خلاف’گوبیک مودی‘ کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اس وقت چار ٹرینڈ سب سے اوپر ہیں جن میں سے تین عمران خان اور پاکستان کے حق میں جب کہ چوتھا ٹرینڈ مودی کیخلاف ہے۔
’نوبل پرائز فار عمران خان‘ اس وقت ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم نوبل انعام کے حق دار ہیں۔
#NobelPeacePrizeForImranKhan Ambassador for Peace
Ambassador for humanity
Man of big heart
Man of Kindness
He wins the heart of whole world ? pic.twitter.com/n70MXheXMg— zobia sheikh (@zobia_sheikh) March 1, 2019
دوسری جانب کچھ صارفین اس ٹرینڈ کیخلاف بھی ٹویٹ کر کررہے ہیں کہ اگر سابقہ حکومت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرتی توپی ٹی آئی کے سپورٹرز نے’غدار نوازشریف‘ کا ٹرینڈ چلانا تھا۔
یوتھئے عمران خان کیلئے #NobelPeacePrizeForImranKhan
کے نام ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ اگر یہ کام نواز شریف کرتا تو اس کے لئے #GhaddarNawazSharif
کے نام سے ٹرینڈ بناتے
منافق مخلوق— Latif Waxirii (@latifwaxirii) March 1, 2019
ٹوئٹر پر اس وقت دوسرا بڑا ٹرینڈ’پاکستان لیڈ ود پیس‘ کا ہے جس میں لوگ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستانی فیصلے کو سراہا رہے ہیں اور بھارت پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ اصلی ہیرو ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے حقیقی دنیا بالی ووڈ فلموں سے مختلف ہے۔
This is the True Hero @ImranKhanPTI ??
Now India must understand that Real life is Diff than Bollywood movies….#Abhinandan Ghuss k aaya Tha Hero (Coz of Bollywood movies madness) ban k bheegi billi ban k jaa rha…#PakistanLeadsWithPeace#ImranFiresPeaceMissile pic.twitter.com/xXEDNsSwkY— Bix… ✨✨ (@bixmashah2411) March 1, 2019
’گوبیک مودی‘ بھی آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں اکثر صارفین بھارت سے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم گرفتاری کے وقت خاموش رہے اور جب بھارتی پائلٹ واپس آرہا ہے تو مودی نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیاسی بنا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے، مودی21ویں صدی کے ہٹلر ہیں۔
#GoBackModi #modi #india #ImranKhan #PakistanLeadsWithPeace #IndianMedia #Abhinandancomingback #Abhinandhan let’s not repeat the mistakes of the past, @narendramodi is 21st century hitler, by putting hate in people’s hearts. ???#PakistanZindabad ??? pic.twitter.com/nxbLSwTxwE
— Ali Zafar (@AliZafar099) March 1, 2019
شکریہ عمران خان بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں لوگ پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے پوری دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔
Our PM Khan sb Alhamdulillah wins the hearts of whole world… #NobelPeacePrizeForImranKhan#ThankYouImranKhan pic.twitter.com/A1dgjENbPr
— Noe (@Noe38100200) March 1, 2019