ابوظہبی کے ولی عہد کا پاک بھارت وزرائے اعظم کو فون

ابوظہبی کے ولی عہد کا پاک بھارت وزرائے اعظم کو فون | ہم نیوز

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کی تجویز دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمتِ عملی اور بات چیت سے مسائل حل کئے جائیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے بہترین خطاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسٹیٹس مین کے طور پر خطاب کیا۔

محمد بن زاید نے تنازعات کے پرامن حل کے لئے وزیراعظم کے عزم کو سراہا۔

ترک صدر، وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

گفتگو کے دوران تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر ضرور دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو پاکستان کی امن کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ترکی کا برادرانہ اسلامی ملک ہے۔


متعلقہ خبریں