دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔

انہوں  اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھی جنف کامیابی سے لڑی اور اب شدت پسندی کے خلاف بھی کامیابی سے جنگ لڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں

ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کا بیانیہ تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اج ایک بار پھر کہا کہ امن کو ایک موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی سوچ پاکستان کی قیادت نے دی ہے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت سے بھی امن کی آوازیں آ رہی ہیں۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر لوگ امن کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں اور خطے میں امن بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی بات اور نظریئے کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چایئے ارو کوئی بھی نطریہ اس وقت تک قائم نا کیا جائے جب تک دو اطراف کا موقف نہ جان لیا جائے۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا  کہ ہم نے بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد تعاون کی پیشکش کی تھی، ہم نے 10 سال میں 70 ہزار لوگوں کا نقصان اٹھایا ہے اس لیے ہم نے بھارت کے ساتھ تعاون کا کہا۔

ان کا کہنا تھا بھارت کو کہا پلوامہ میں پاکستانی ملوث ہوا تو کارروائی کریں گے۔ ہمارا پہلے پلان تھا کہ انسانی جانی کا نقصان کم سے کم ہو۔ میں پھر سے آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر آپ ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ ہمیں بات چیت سے اپنے مسئلے حل کرنے چاہیں۔


متعلقہ خبریں