پاکستانی ائیر فورس کو ہمیشہ بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل رہی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستانی ائیر فورس بھارت فضائیہ کے مقابلےمیں ایک بہترین اور مضبوط فورسز مانی جاتی ہے۔ اگر تاریخ پر نگاہ ڈالی جائے تو اس بات کے ثبوت بھی باآسانی مل جاتے ہیں۔

آج صبح بھی جب بھارتی جنگی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ کے طیارے فوری حرکت میں آئے اور بھارتی طیاروں کی جانب لپکے۔ جب بھارتی طیاروں نے شاہینوں کو اپنی جانب آٹے دیکھا تو اپنا پے لوڈ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

قائم پاکستان سے لے کر اب تک بھارت اور پاکستان میں تین جنگیں ہوچکی ہیں جبکہ 1999 میں کارگل کے مقام پر ہونے والا معرکہ سرحدوں تک ہی محدود رہا تھا جس کے باعث اسے مکمل جنگوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اب تک ہونے والی تمام  جنگوں میں پاک فضایئہ بھارتی ائیر فورس پر حاوی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا ہمارے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر 1965 کے جنگی محاذ کی بات کی جائے تو پاک فضائیہ کے بہادر ہوا بازوں نے ایک ہی وقت میں بھارت کے کئی کئی طیارے تباہ  کیےتھے جس میں سب سے مشہور واقعہ پاکستانی ائیر فورس کے بہادر ہوا باز ایم ایم عالم نے صرف ایک منٹ میں بھارت کے پانچ طیارے ایک ہی وار میں تباہ کردیئے تھے۔

آج ایک مرتبہ پھر بھارت پر جنگجی جنون سوار ہے۔ جس کی کچھ عرصے قبل پلوامہ میں ہونے والا  حملہ ہے جس کے لیے بھارت زبردستی پاکستان کو قصوروار ٹھرا رہا ہے اور جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ملکی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جوابی کارروائی جائے گی، پاکستان 

پاکستان نے اب تک بہت محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے لیکن ساتھ ہی پاکستانی حکومت اور فوجی قیادت کی جانب سے ہندوستان کو واضح پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جوابی کارروائی جائے گی۔

اب بات کرتے ہیں جنگی جنون میں مبتلا بدحواس بھارت کی جس کا اپنا میڈیا اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ بھارتی فضائیہ چین اور پاکستانی ائیرفورس سے مقابلے کی مطابقت نہیں رکھتی۔ 2015 میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ ناقص اور پرانے طیارے رکھنے کے باعث اس قابل نہیں کہ پاک یا چینی فضائیہ کا مقابلہ کرسکے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھارت کو اپنے پائلٹس کی تربیت اور ساز وسامان کو جدید کرنے پر بھی توجہ دینی ہوگی لیکن شاید بھارت نا صرف اس رپورٹ کو فراموش کرچکا ہے بلکہ حقیقت سے بھی انکار کررہا ہے اور سمجھتا ہے کہ باآسانی پاکستان کو تباہ کردے گا۔

بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے ہی رہے گا، سربراہ بھارتی فضائیہ

غور طلب بات تو یہ ہے کہ  بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ  نے گزشتہ برس خود اس بات کا اطراف کیا تھا کہ بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے ہی رہے گا۔

2018 یعنی گزشتہ برس بھی جون کے ماہ میں بھارت کے آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کیا تھ اور کہا تھا کہ جتنے بھی نوجوان جاں بحق کیے جاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ تحریک آزادی میں شامل ہوجاتے ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کے پاس اس وقت 21 سے زائد لڑاکا اسکواڈرن موجود ہیں اور اس میں تیزی سے مسلسل اضافہ بھی ہورہا ہے۔

بھارت کی فضائیہ 1970 سے لے کر 2015 تک گیارہ سو جہازاس وجہ سے گنوا چکی ہے کیونکہ ان میں تکنیکی خرابیوں تھیں۔ 2011 ،2012 سے اب تک بھارت ائیر فورس کے 15 ہیلی کاپٹر اور 35 ایئر کرافٹ گر کر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ صرف ایک ماہ کے دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے تکنیکی وجوہ کی بنا پر گر کر تباہ ہوئے جو کسی ریکادڑ سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جواب لازمی دیا جائے گا، شاہ محمود

آج بھی بھارت نے یہ سوچ کا قدم آگے بڑھایا تھا کہ پاکستان کو دبانا بہت آسان ہے لیکن پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی نے یقینی طور پر بھارت کو 1965 کی یاد ضرور دلا دی ہوگی۔


متعلقہ خبریں