اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کمی سے 39606 کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ فائل کرنے تک مارکیٹ میں 3.65ارب روپے مالیت کے 6.78کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے ابتدا میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 46 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں 53 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور مارکیٹ 40 ہزار کی سطح سے نیچے آنے کے بعد 39 ہزار 962 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے دوران 6,138,410 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 594,254,082 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان، 100 انڈیکس میں54 پوائنٹس کی کمی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 54 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جس کے بعد کاروبار 40 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گذشتہ کاروباری ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا اور مجموعی طور پر کاروبار میں کمی ہوئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو چیئرمین پاکستان اسٹاک مارکیٹ سلیمان مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے سوچا ہے اب ہم اسٹاک میں بزنس لیڈر کو مدعو کریں گے کیونکہ ایسے افراد کو مدعو کرنے سے مارکیٹ میں بہتری آتی ہے۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 89,381,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,747,639,128 تھی۔

18 فروری کو اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں