سربراہ شمالی کوریا امریکی صدر سے ملاقات کے لیے روانہ

سربراہ شمالی کوریا امریکی صدر سے ملاقات کے لیے روانہ

فوٹو: اے ایف پی


پیانگ یانگ: شالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے بذریعہ ٹرین ویتنام روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان دوسری ملاقات ویتنام کے دارالحکومت میں 27 اور 28 فروری کو ہوگی جو پہلے سے طے ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہو گی جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کسی حد تک پہلے ہی کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی۔ جس میں تلخ باتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جانگ اُن کی روانگی کی تصدیق کی ہے جب کہ کم جانگ ان کی بہن کم یو جونگ اور ان کے انتہائی قریبی ساتھی و اہم مذاکراتی رکن سابق جنرل کم یونگ چول بھی ہمراہ ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ جوہری میزائل سائٹس پر عالمی ماہرین کو بھیجنے کیلئے تیار

گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے دورے کو کامیاب قرار دیا تھا۔ جس میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا تھا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ کم جانگ اُن جوہری میزائل سائٹس پر بین الاقوامی ماہرین کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور عالمی ماہرین میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ سمیت پن گئی ری نیوکلیئر سائٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

شمالی کوریا کے سربراہ سربراہ کم جانگ اُن نے کہا کہ مائیک پومپیو سے زبردست اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے جب کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے پلان پر بھی بات ہوئی۔

سربراہ شمالی کوریا نے معاہدے کے نفاذ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا تھا جب کہ ملاقات کی خواہش کم جونگ ان نے امریکی صدر کو لکھے خط میں کی تھی۔


متعلقہ خبریں