ہوسٹن کے قریب طیارہ حادثہ، تین افراد ہلاک

ہوسٹن کے قریب طیارہ حادثہ، تین افراد جاں بحق

فوٹو: سی این این


ہوسٹن: امریکی شہر ہوسٹن کے قریب ایمیزون ڈاٹ کام کا کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں تین افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کے قریب گر کر تباہ ہونے والا کارگو طیارہ میامی سے ہوسٹن جا رہا تھا جس میں معروف آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ایمیزون ڈاٹ کام کا سامان موجود تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 767 طیارے میں موجود سامان میں خواتین کے کپڑے، بیڈ شیٹس، کارڈ بورڈ کے ڈبے اور فائبر گلاس بڑی تعداد میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 85 افراد زخمی

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق اٹلس ائر کی پرواز 3591 کا جارج بس انٹر کانٹینینٹل ائرپورٹ کے ریڈار سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق طیارے میں تین افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم  تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال یکم اگست کو شمالی میکسیکو کی ریاست  ڈورنگو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی ائرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جہاز ایم اے 2431 میں 103 مسافر سوار تھے اور ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائر پورٹ سے دس  کلو میٹر دور گر کر تبا ہوا۔

گزشتہ سال مئی 2018 میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بوئنگ 737  طیارہ ائر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

کیوبا میں ہونے والے حادثے میں چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔

39 سال پرانے بوئنگ طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 104 مسافر سوار تھے۔ بوئنگ طیارہ ہوانا سے ہولگوئین جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں