مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ، راستے بند

مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ

فوٹو:ہم نیوز


مری: حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب مری اور نواحی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

لینڈ سلائڈنگ سے کوٹلی ستیاں، بن، اور کرور کی رابطہ سڑک بھی متاثر ہوئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نیومری سے پہلے راولپنڈی اور پھر راولپنڈی سے سملی ڈیم کے راستے اپنے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔

پڑھنہ میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ سے نیومری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔  نیومری سے بگیاں ،سانج اور بھمبروٹ موڑی روڈ بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگیا کئی مکانات بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔

چھ دوکانیں بھی زمین بوس ہوگئیں روڈ بھی بند ہوگیا جبکہ لوئر پڑھنہ کی مکمل آبادی لینڈسلائیڈ کی زد میں آگئی ہے اور شدید سردی میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حالیہ شدید برفباری اور بارشوں کے باعث بانسرہ گلی مری میں ملیاں کے مقام پر بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبو رہوگئے ہیں۔

دیر بالا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شرینگل کمراٹ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے سڑک کھولنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ سڑک بندش سے لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں