18 شخصیات پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

Punjab

فوٹو: فائل


لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  18 شخصیات کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات پنجاب کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 18 شخصیات کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں دس وزراء، تین مشیر، ایک رکن قومی اسمبلی اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ڈولیپمنٹ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر تعلیم مراد راس کے نام بھی ان افراد میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سمیع اللہ چوہدری، ہاشم ڈوگر، سبطین خان، ترجمان وزیراعلی شہباز گل، مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری اکرم گجر، فیصل حیات جابوآنہ، ایم این اے میاں فرخ حبیب، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز احمد چوہدری، عثمان ڈار،محمد احمد چٹھا، اور شوکت بسرا کے نام بھی ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اجازت ملنے کے بعد صوبائی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نےتمام وزارتوں کے انتظامی ڈھانچے اورخدوخال کا ازسر نو جائزہ لیا اور بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق زراعت اور خوراک کی وزارت دو کے بجائے ایک  کرنے جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت بلدیات میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔

آئی ٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ  جوڑنے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے محکموں کو ایک وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں