کراچی میں فائرنگ، پی ایس پی عہدیدار جاں بحق

کراچی،فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس پی کارکن جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی تیموریہ خواجہ معین کے مطابق پی ایس پی کارکن اور کراچی کے حلقہ پی ایس 122 سے انتخابی امیدوار عبدالحبیب پر لینڈکروزر پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی جس وہ شدید زخمی ہوگئے۔

طبی امداد کے لئے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کر رہے ہیں ،فائرنگ کا نشانہ بننے والے شخص کا بھی پتا لگایا جا رہا ہے۔

مقتول کے بھائی کے مطابق عبدالحبیب پی ایس پی کی نیشنل کونسل کا ممبر بھی تھا جبکہ وہ پراپرٹی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ ہ پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری کے بھی مالک تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گاڑی سے دو لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

سیاسی جماعت کے کارکن کی ہلاکت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئےایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پرمشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں