وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کا نوٹس لے لیا،فواد چوہدری

پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کے لیے جاری کیا گیا۔ جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

PM @ImranKhanPTI has taken serious notice of the contents of notification purportedly issued by ministry of interior reffering to certain Sects/classes, Secy Interior has been directed to launch an inquiry to this effect immediately.

وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکشین جاری کیا گیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف جلد کارروائی ہوگی، فواد

13 فروری کو  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو منافرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف جلد کریک ڈاؤن ہو گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، مکالمےاور مباحثے سے معاملات کا حل نکالا جاتا ہے جب کہ کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف بین الاقوامی بیانیے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارمل میڈیا پرنفرت انگیز تقاریر پر کنٹرول کرلیا ہے جب کہ ہمیں سوشل میڈیا پرنفرت انگیزتقاریرکو روکنا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا جعلی اکاوَنٹس کو مانیٹر کر رہے ہیں اور انتہا پسندی کو پروموٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوَن کریں گے۔


متعلقہ خبریں