پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 52 پوانٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 52 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغا مثبت زون میں ہوا اور مارکیٹ کاروبار کے دوران مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس تک کا اضافہ کے ساتھ مارکیٹ 40 ہزار 836 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 102,391,360 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,946,120,923 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 269 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ  40 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں