رمشا قتل کیس، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا ملازم گرفتار

غیرت کے نام پر خواتین کا قتل، محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ

فائل فوٹو۔–


خیرپور: رمشا قتل کیس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کو مرکزی ملزم تک پہنچنے میں مدد مل گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان کے ذاتی ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب وسان کے گھر کے ملازم امتیاز وسان کا رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان سے رابطہ ہے۔

امتیاز وسان کو نواب وسان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز خیرپور کی تحصیل گولاڑچی میں 13 سالہ رمشا کو غیرت کے نام پر قتل کیس میں چار ملزمان میں سے ایک غفار وسان کو گرفتار کرلیا گیا  تھا۔

اس سے قبل ہم نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل نے ایس ایچ او کنب کو معطل کرکے ایس ایچ او امیر حسین پٹھان کو مقرر کردیا تھا۔

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ایس ایس پی خیرپور کو فون کرکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات نا قابل برداشت ہیں، کیس کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں