بجلی کی قیمت میں 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

مذکورہ اضافے سے صارفین پر چار ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیپرا نے دسمبر 2018 کے آخر میں بجلی کی قیمت 31 پیسہ فی یونٹ کم کی تھی جس سے صارفین کو  دوارب روپے کا ریلیف ملا تھا لیکن فروری 2019 کے آغاز میں ہی بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے جس سے صارفین پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2018 میں کوئلے اور  ایل این جی سے سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کم چلائے گئے جس کی سبب مجموعی لاگت میں اضافہ ہوا ہے ،اگر یہ پلانٹ چلائے جاتے تو صارفین کو بجلی کے فی یونٹ پر 5 سے 6 پیسے کا ریلیف مل سکتا تھا۔


متعلقہ خبریں