اقامہ کیس، فریال تالپور کے وکیل سے 15 فرروی کو جوابی دلائل طلب


کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ایم پی اے فریال تالپور اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کے معاملے پر درخواست گزار معظم عباس کے وکیل خواجہ شمس اسلام نے دلائل پیش کیے ہیں۔

خواجہ شمس اسلام نے کہا کہ فریال تالپور سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی منی لانڈرنگ کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا آخری صفحہ پڑھ لیں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کی ملک سے باہر جن جائیدادوں کا ذکر درخواست میں کیا گیا ہے انہی جائیدادوں کی نشاندہی جے آئی ٹی کی جانب سے بھی کی گئی ہے جبکہ فریال تالپور نے الیکشن میں کہا تھا کہ ان کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ خواجہ شمس اسلام نے بتایا کہ حامد سموں فریال تالپور کا قابل اعتماد ڈرائیور اور فرنٹ مین ہے جس کے نام پر فریال تالپور نے اپنا کلفٹن لیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد عدالت کی جانب سے فریال تالپور کے وکیل سے 15 فرروی کو جوابی دلائل طلب کرلیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں